پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کا آج آغاز نیوی کا کے پی ٹی سے مقابلہ
ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر16ٹیموں کے درمیان ہونے والی لیگ میں کے آر ایل تیسری مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی،
پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ کا آغاز اتوار سے ہورہا ہے،ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ مقابلے بیک وقت کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔
افتتاحی روزکراچی کے بینظیر اسپورٹس کمپلیکس کے فٹبال اسٹیڈیم میںشام 4بجے پاکستان نیوی کے پی ٹی کی منتظر ہوگی،لاہور کے ماڈل ٹائون فٹبال گرائونڈ پر پی اے ایف کا ٹکرائو زیڈ ٹی بی ایل سے ہوگا،دریں اثنا شہر قائد کے مخدوش حالات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث کے پی ٹی کی انتظامیہ نے اپنے میدان میں لیگ میچزکے دوران سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری لینے سے معذوری ظاہر کردی، اسپورٹس منیجر شاہ نعیم ظفر نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم ایونٹ کے دوران حفاظتی معاملات کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، ہم نے اپنا گرائونڈ فیڈریشن کو مستعار دیا ہے۔
قواعد کے مطابق دوران میچ سیکیورٹی کی ذمہ داری ہوم ٹیم پر عائد ہوگی،واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران لیاری میں فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوںکے نقصان کے بعد کراچی میں 23 ستمبر سے شیڈول اے ایف سی انڈر16کوالیفائنگ رائونڈ کا انعقاد پہلے ہی مشکوک ہے،دوسری جانب شہر قائد میںایونٹ کے انعقاد یا لاہور منتقلی کی صورت میںان ہی تاریخوں میں لیگ کے میچز بھی شیڈول ہیں،پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ میںشریک 16 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، 4 مرتبہ کی چیمپئن پاکستان واپڈا،2بار فاتح رہنے والی پی آئی اے،کے ای ایس سی، پاکستان نیوی، ایئر فورس، آرمی، کے پی ٹی،این بی پی، ایچ بی ایل، بلوچ ایف سی (نوشکی)، زیڈ ٹی بی ایل،مسلم کلب (چمن)،افغان کلب (چمن)، پاک افغان کلیئرنگ ایجنسی (پاکا،چمن) اور لائل پور ایف سی، فیصل آباد شامل ہیں۔
لیگ میں شریک ہر ٹیم مجموعی طور پر30میچز کھیلے گی،فاتح سائیڈ ٹرافی کے ساتھ7لاکھ روپے کی حقدار ہوگی، رنر اپ سائیڈ ٹرافی کے ساتھ 5لاکھ روپے وصول کرے گی، تیسری پوزیشن کی حامل ٹیم کو 4لاکھ روپے دیے جائیں گے،ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ڈھائی لاکھ روپے حاصل کرے گا، ہر میچ کا بونس 25 ہزار روپے ہوگا، بہترین کھلاڑی کو25 سو روپے نقد انعام دیا جائے گا، علاوہ ازیں ایونٹ کے بہترین گول کیپر، میچ ریفری اور بیسٹ میچ کمشنر کو بطور پزیرائی1،1لاکھ روپے دیے جائیں گے، لیگ مقابلے کراچی میں کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم، کورنگی بلوچ اسٹیڈیم اور کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
دریں اثناء فیڈریشن نے اعتراضات اور تحفظات دور ہونے تک چوتھے مقام محمدیہ فٹبال اسٹیڈیم پرمقابلے نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،لاہور میں لیگ مقابلے 3مقامات ریلوے فٹبال اسٹیڈیم،ماڈل ٹائون گرائونڈ اور واپڈا اسٹیڈیم پر ہوں گے، لیگ کے دوسرے روز پیرکوکراچی میں پی آئی اے کا این بی پی اور لاہور میں واپڈاکا لائل پور ایف سی سے مقابلہ ہوگا،دریں اثناء لیگ میں پہلے ٖغیرملکی فٹبالر نائیجیریا کے اولیوڈیائے البیومی (سنڈے) کی شرکت ہنوز التواء کا شکار ہے ، ایونٹ میں کے ای ایس کی جانب سے رجسٹریشن حاصل کرنے والامذکورہ انٹرنیشنل فٹبالر وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی کا منتظر ہے۔