عراق بریگیڈیئر جنرل سمیت 5 افراد ہلاک 6 زخمی

حدیسہ کے علاقے میں ایک فوجی گشتی پارٹی پر بم حملے میں ایک شہری ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے۔

عبدالحسین کو تاجی کے علاقے میں مسلح افواج نے گولی ماری جب وہ وہاں معائنے کیلیے گئے. فوٹو: اے ایف پی

مسلح افراد نے عراقی سرحدی فورسز کے برگیڈ یئر جنرل عبدالحسین محسن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ دیگر واقعات میں بھی چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔


بریگیڈ یئر جنرل عبدالحسین محسن کو بغداد کے شمال میں تاجی کے علاقے میں اس وقت مسلح افواج نے گولی ماری جب وہ وہاں معائنے کیلئے گئے ان کی لاش فوری طور پر خادمیہ ہسپتال میں پہنچائی گئی جہاں ہلاکت کی تصدیق کردی گئی، حدیسہ کے علاقے میں ایک فوجی گشتی پارٹی پر بم حملے میں ایک شہری ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے۔

موصل میں سڑک کنارے بم کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک اور زخمی ہوگیا، موصل میں ہی ایک اور بم دھماکے میں مزید دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔
Load Next Story