انڈر 19 کرکٹ پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے اعظم خان
سری لنکا سے سیریز میں کامیابی سے پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کوچ و منیجر
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریزمیں کامیابی پانے والی پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کوچ ومنیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ نامساعد حالات میں میزبان سائیڈ کیخلاف پاکستان کی جیت نیک شگون اورپاکستان کرکٹ کے بہتر مستقبل کی نوید ہے۔
سری لنکا کے خلاف ایک روزہ مقابلوں پر مشتمل پانچ میچزکی سیریز میں 3-2سے فتح پانے والی قومی جونیئر کرکٹ ٹیم کے وطن واپس پہنچنے کے بعد نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے سبب التوا کا شکار ہونے والی سیریز سے قبل قومی جونیئر تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کارگر ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر لاحق خطرات کے قطع نظرہمارے کھلاڑیوں نے کھیل پر توجہ مرکوز رکھی اورسیریز میں ملک کو کامیابی دلوائی، بیٹنگ کے شعبہ میں کپتان روحیل نذیر نے بہت عمدہ کارکردگی دکھائی، ان کی شکل میں پاکستان کو مستقبل میں اسٹار بیٹسمین مل سکتا ہے، حیدر علی میں بھی بہترین صلاحیتیں نظر آئیں جبکہ اختر شاہ اور شیراز خان محنت کریں تو ان کے کھیل میں نکھار آسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اعظم خان نے کہا کہ دورے میں سامنے آنے والی خامیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن کو دورہ جنوبی افریقہ سے قبل قومی تربیتی کیمپ میں دور کیا جائیگا، اوپنرز کی جوڑی کو مضبوط تر بنانے پر کام کرنے کے ساتھ مڈل آرڈر بیٹنگ لائن میں بھی بہتری لائیں گے جبکہ مطلوبہ نتائج پانے کے لیے بولنگ پر مزید توجہ دی جائے گی، اس ضمن میں نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لانے کے لیے مواقع دیے جائیں گے تاکہ آئی سی سی ورلڈ جونیئر کپ 2020 میں اچھے نتائج سامنے آئیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دورے میں ہمارے کھلاڑیوں نے شاندارڈسپلن کا مظاہرہ کیا جسے سری لنکا کرکٹ بورڈ حکام نے بھی سراہا جبکہ میزبان بورڈ نے مشکل حالات میں دورہ کا اہتمام کرنے پر پی سی بی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اوریقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں سری لنکا کرکٹ ٹیم موزوں وقت ملنے پر پاکستان کا دورہ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔