ترکی احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

ترکی کےجنوب مشرقی صوبےسیزری میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئےاورکردستان ورکرز پارٹی کے حق میں مظاہرہ کرنے لگے۔

مظاہرین کو روکنے پر پتھرائو، پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال. فوٹو: اے ایف پی

ترکی کے کرد علاقے میں مظاہرے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سیزری میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور کردستان ورکرز پارٹی کے حق میں مظاہرہ کرنے لگے۔


مظاہرے کے دوران پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین بپھر گئے اور پولیس پر پتھرا ؤشروع کردیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر پٹاخے بھی پھینکے گئے۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story