رانا ثنا اللہ کو نوٹس بھجوادیا 15 دن میں افاقہ ہوجائے گا فردوس عاشق اعوان
اختلاف رائے جمہوری حق ہے لیکن ذاتیات پر حملے نہیں کرنے چاہئیں،معاون خصوصی برائے اطلاعات
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو نوٹس بھیج دیا ہے اور اب انہیں 15 روز میں بیماری سے افاقہ ہوجائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوری حق ہے لیکن ذاتیات پر حملے نہیں کرنے چاہئیں۔ سیاسی لڑائی کو عدالت میں لے کر نہیں جانا چاہتے لیکن جب کوئی اخلاقیات بھول جائے تو پھر اٹھنا پڑتا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثنااللہ اکثر مجھے یاد کرتے رہتے ہیں، وہ باجی لفظ کے تقدس سے آگاہ ہی نہیں، عدالتی دروازہ کھٹکھٹانا ہر شخص کا حق ہے، ڈاکٹر پہلے دوائی دیتا ہے، پھرٹیکا لگاتا اور آخر میں آپریشن کرتا ہے، رانا ثنا اللہ کونوٹس بھیج دیا ہے اب ان کے الفاظ جہاں نشر ہوں گے اس چینل کو نوٹس بھیجیں گے۔ امید ہے راناثنااللہ کو 15روز میں بیماری سے افاقہ ہوجائے گا۔