شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

ضلع بھر میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بھی ممنوع قرار

ضلع بھر میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بھی ممنوع قرار فوٹو:فائل

انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بھی ممنوع قرار دے دیا۔

شمالی وزیرستان میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت ضلع کی حدود میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔


دفعہ 144 کے تحت قابل اعتراض تقریروں، گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال، 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی، جس کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیاسی رہنماؤں نے دفعہ 144 کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفعہ 144 کے ہوتے ہوئے صوبائی انتخابات کے لیے مہم چلانا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔
Load Next Story