لال مسجد آپریشن پرویزمشرف کے خلاف مقدمہ نہیں بنتا اسلام آباد پولیس کی رپورٹ

عدالت کی جانب سے سابق صدر کے خلاف حکم دیا گیا تو ان کے خلاف مقدمہ قائم کرلیا جائے گا، پولیس کا موقف

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو لال مسجد آپریشن کے دوران مولاناعبدالرشید غازی اوران کی والدہ کی ہلاکت کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ فوٹو : فائل

پولیس نے لال مسجد آپریشن پر پرویز مشرف کے خلاف مقدمے سے متعلق رپورٹ میں موقف آختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کے خلاف مقدمہ نہیں بنتا۔


اسلام آباد کی آبپارہ پولیس کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے مولانا عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ قائم نہیں ہوسکتا۔ اس کے باوجود اگر عدالت کی جانب سے سابق صدر کے خلاف حکم دیا گیا تو ان کے خلاف مقدمہ قائم کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا عبدالرشید کے بھتیجے کی درخواست پر پولیس کو لال مسجد آپریشن کے دوران مولاناعبدالرشید غازی اوران کی والدہ کی ہلاکت کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Load Next Story