اگست میں بھی مختلف اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
جولائی میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جس کی وجہ جی ایس ٹی میں اضافہ تھا
گزشتہ ماہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 8.3فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جس کی اہم وجہ نئے بجٹ میں سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے سے اشیا خورد و نوش کی قیمتیں بڑھنا دیکھاگیا تھاجبکہ رواں ماہ اگست میں بھی مختلف اشیا کی قیمتوں میں آگ لگی رہی۔
مختلف بروکرج ہائوس اور اقتصادی ماہرین سے کیے گئے سروے کے مطابق اگست کے مہینے میں اوسط مہنگائی کی شرح 8.27فیصد بتائی جا رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ گزشتہ ماہ کے برعکس اگست میں بھی مہنگائی کی رفتار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
کچھ ماہرین کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ازکم 7.5فیصد ہوگی جبکہ دوسری جانب کچھ کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح 9فیصد ریکارڈ کی جائے گی۔