تارکین وطن کیخلاف آپریشن افغان باشندوں کا سپر ہائی وے پر دھرنا
مظاہرین کا پولیس پر پتھرائو، ہنگامہ آرائی کے باعث ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگیا
HYDERABAD:
سہراب گوٹھ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کے خلاف افغان بستی کے مکینوں نے سپر ہائی وے پر گاڑیوں پر پتھراؤ کر کے ٹریفک معطل کرا دیا۔
سہراب گوٹھ ، کورنگی بنگالی پاڑہ ، ڈاکس مچھر کالونی ، منگھو پیر اورسرجانی ٹاؤن خدا کی بستی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں تارکین وطن کے خلاف پولیس اور رینجرز کے آپریشن سے خوفزدہ سہراب گوٹھ افغان بستی کے تارکین وطن نے سپر ہائی وے پر پتھراؤ کر کے درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور راہگیروں کو زود کوب کیا ، پتھراؤ کے باعث شپر ہائی وے پر آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہو گیا۔
مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا ، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پر پتھراؤ شروع کر دیا ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل برسائے،اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ بھی کی گئی ، پولیس کے مطابق افغان بستی میں تارکین وطن کے خلاف تاحال آپریشن شروع نہیں کیا گیا۔