محمد شہزاد کو جان بوجھ کر ورلڈکپ سے ڈراپ کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں افغان کرکٹ بورڈ
آئی سی سی کو شہزاد کے ان فٹ ہونے کی میڈیکل رپورٹ دی ہے، چیف ایگزیکٹو افغان کرکٹ بورڈ
محمد شہزاد کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ کا بھی موقف سامنے آگیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ شہزاد کو جان بوجھ کر ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا، ہم نے آئی سی سی کو شہزاد کی ان فٹ ہونے کی میڈیکل رپورٹ دی ہے جس کے بعد ہمیں شہزاد کے متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت ملی۔ عبداللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچوں کے دوان شہزاد مکمل طور پر فٹ نہیں تھا اور ان کے فٹنس مسائل کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا تھا۔
ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر انگلینڈ سے کابل پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد شہزاد کا کہنا تھا کہ اگر میرا بورڈ مجھے کھلانا نہیں چاہتا تو بتادیں، میں کرکٹ چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں لندن میں ڈاکٹر کے پاس گیا تھا اور انہوں نے میرے گھٹنے سے پانی نکالنے کے بعد دوائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں 2 سے 3 دن آرام کے بعد کھیل سکتا ہوں۔
محمد شہزاد نے انکشاف کیا کہ میں نے ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کیپنگ سیشن میں شرکت کی اور پھر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ لنچ کرنے کے بعد بس میں ہوٹل کے لیے روانہ ہوا تو میرے موبائل پر آئی سی سی کی پریس ریلیز موصول ہوئی کہ میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہوں اور اس وقت مجھے پتہ چلا کہ میں ان فٹ ہوں، 2015 ورلڈ کپ میں بھی فٹنس مسائل کو جواز بنا کر مجھے باہر بٹھا دیا گیا، ایک بار پھر ایسا ہی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد شہزاد کو افغانستان کی طرف سے سب سے زیادہ2727 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔