فرحت اللہ بابرنئے صوبوں کیلئے قائم کئے گئے کمیشن کے سربراہ منتخب

مسلم لیگ(ن)کے ارکان سے اپیل کروں گا کہ وہ اجلاس میں ضرورشریک...

مسلم لیگ(ن)کے ارکان سے اپیل کروں گا کہ وہ اجلاس میں ضرورشریک ہوں، فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پنجاب میں نئے صوبوں کے لئے قائم کئے گئے پارلیمانی کمیشن کے پہلے اجلاس میں صدارتی ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابرکو سربراہ منتخب کرلیا گیا.

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں فرحت اللہ بابر،فاروق ستار،جمشید دستی،صغریٰ امام،حاجی عدیل،عبدالغفورحیدری،عارف عزیزشیخ،علی موسیٰ گیلانی شامل تھے ۔مسلم لیگ نوازکے ارکان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

فرحت اللہ بابرنے میڈیا کواجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا پنجاب میں نئے صوبے کی تشکیل سے متعلق ابھی ابتدائی طورپرغورکیا گیا، انہوں نے کہا کہ کمیشن کا دوسرا اجلاس کل بھی ہوگا اورمیں مسلم لیگ(ن)کے ارکان سے اپیل کروں گا کہ وہ اجلاس میں ضرورشریک ہوں۔


متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے کمیشن کے رکن ڈاکٹرفاروق ستار نے اس موقع پرکہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لئے یہ ایک تاریخی موقع اورہمیں تمام رکاوٹوں کو دورکرکے ملک میں نئے صوبے بنانے ہیں اس موقع پر میں جنوبی پنجاب کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ نئے صوبے کے قیام کے لئے تمام وسائل استعال کئے جائیں گے


جمشید دستی نے کہا کہ یہ ایک عوامی اور پاکستان کی خوشحالی کا مسئلہ ہے ، مسلم لیگ(ن) کی اپنی قرار داد کی سفارشات میں شامل تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لئے قومی کمیشن قائم کیا جائے اوراب وقت آگیا ہے کہ سرائیکی خطے کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مسلم لیگ(ن) جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی خاطرکمیشن کے اجلاس میں ضرورشرکت کرے گی۔


 
Load Next Story