قوم کا جینا حرام ہوگیا اور حکومت بھنگڑے ڈال رہی ہے مریم اورنگزیب

ایک کروڑ نوکریوں کا جو دعویٰ کیا گیا تھا، اس میں ایک بھی نوکری نہیں دی گئی

ایک کروڑ نوکریوں کا جو دعویٰ کیا گیا تھا، اس میں ایک بھی نوکری نہیں دی گئی (فوٹو: فائل)

SEOUL:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جمعہ کو بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے بتائیں گے کہ آئی ایم ایف کے تیار کردہ بجٹ میں ملکی معیشت کا کیسے جنازہ نکالا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نہ روزگار ہے، نہ کاروبار اور نہ تجارت ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا جو دعوی کیا گیا تھا، اس میں ایک بھی نوکری نہیں دی گئی، تاریخ کی پہلی حکومت ہے کہ آئی ایم ایف نے خود بجٹ بنایا ہے اس سے قومی ترقی کی شرح مزید کم ہوگی اور بے روزگاری میں اور بھی اضافہ ہوگا۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو 50 لاکھ گھر دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے بجٹ میں اس منصوبے کے لیے ایک روپیہ مختص نہیں کیا، قوم کا جینا حرام ہوگیا اور حکومت بھنگڑے ڈال رہی ہے، عمران صاحب بتائیں کہ آئی ایم ایف کا عوام دشمن بجٹ دینے کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں؟ سمجھ نہیں آئی کہ حکومت کو غریب کش بجٹ پر کیا خوشی تھی ؟ معیشت کا جنازہ نکل گیا، کیا اس پر خوشی تھی ؟

یہ پڑھیں: اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے، وزیراعظم
ایک سوال پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بجٹ میں نہ روزگار، نہ کاروبار اور نہ تجارت ، ملکی معیشت صرف تباہ ہوئی ہے، عمران صاحب اپنی ایمنسٹی اسکیم کے لیے ترلے اور منتیں اور دوسری طرف ٹیکس چوروں کے بجٹ میں جائیداد اور گاڑیاں خریدنے کے لیے کھلی چھٹی؟ قوم کو ایک بار پھر کٹوں کے پیچھے لگا دیا ہے اور اگلے مالی سال میں عوام کو پانچ ارب کے کٹے دیے جائیں گے۔
Load Next Story