پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اجلاس کل تک ملتوی

اپوزيشن اركان نے اسپيكر كے ڈائس كا گھيراؤ كرنے كی كوشش كی، جبكہ...

اجلاس كے دوران اپوزيشن اركان نے جنوبی پنجاب كو صوبہ بنانے كے حق ميں نعرے بازی كی گئی۔ فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی كے اجلاس ميں اپوزيشن اركان كی ہنگامہ آرائی كے بعد اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔

اجلاس اسپيكر رانا محمد اقبال خان كی زیر صدارت ايک گھنٹہ تاخير سے شروع ہوا، اجلاس میں اپوزیشن رکن شوکت بسرا نے نکتہ اعتراض پر نئے صوبوں کی تشکیل کے کمیشن پر بات کی اجازت چاہی۔ اجازت نہ ملنے اور مائیک بند کرنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کردیا۔

جس پر اپوزيشن اركان نے اسپيكر كے ڈائس كا گھيراؤ كرنے كی كوشش كی، جبكہ اس موقع پر حكومتی اركان نے بھی شديد احتجاج كيا۔


اسپيكر رانا محمد اقبال نے كہا كہ وہ پہلے ہی اسپيكر قومی اسمبلی كو خط میں نئے صوبوں کے لئے قائم کئے گئے کمیشن میں پنجاب کی جانب سے نام نہ بھيجنے كی وجوہات لكھ چكے ہيں۔

اسپيكر پنجاب اسمبلی نے ايجنڈے كی كارروائی كو 31 منٹ ميں نمٹاتے ہوئے اجلاس بدھ صبح دس بجے تک ملتوی كر ديا ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story