بھارت قائداعظمؒ کی 2 اہم تقاریر کی ریکارڈنگ پاکستان کو فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا
قائداعظم ؒ کی یہ تقاریر 11اگست 1947ء کو پاکستان کی آئین سازاسمبلی سے خطاب کے حوالے سے تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔
بھارت نے قائداعظم محمد علی جناح ؒکی 1947ء میں کی ہوئی 2اہم تقاریرکی ریکارڈنگز پاکستان کو فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آل انڈیا ریڈیو لیلادھر منڈلوئی نے ایک انٹرویومیں اس حوالے سے انکشاف کیاہے کہ بھارت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان کوبانی پاکستان کی تقاریرکی ریکارڈنگ فراہم کرنے پرآمادگی ظاہر کردی ہے۔ قائداعظم ؒ کی یہ تقاریر 11اگست 1947ء کو پاکستان کی آئین سازاسمبلی سے خطاب کے حوالے سے تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔ ریڈیوپاکستان اس سلسلے میں بھارتی حکام سے رابطے میں تھا تاکہ بانی پاکستان کے حوالے سے اس اہم اثاثے کو محفوظ کیا جا سکے۔