لاہور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری

حلقہ این اے 150 کے 149 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جارہی ہے۔

22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے مرغوب احمد 18 ہزار 870 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 کے 149 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔



ایکپریس نیوز کےمطابق لاہور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں دوپہر ایک بجے سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 کے 149 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہونا تھی تاہم وقت مقررہ تک ووٹوں کے سر بمہر تھیلے نہ پنچنے پر اسے دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا، ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل انتخابی امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں ہورہا ہے تاہم امیدوار کو بھی اس عمل کا حصہ بننے کی اجازت ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن کو نائج سے متعلق رپورٹ بھیجے گا اور پھر الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے مرغوب احمد 18 ہزار 870 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے تاہم تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد کی جانب سے دھاندلی کے الزامات اور پھر احتجاج کے باعث قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

Load Next Story