اقوام متحدہ نے ميانمر ميں سزا كاٹنے والے اپنے ملازمين کی تفصيلات طلب كرلی

حكومت ميانمارنےعالمی ادارےكےتين ملازمين كوملک ميںجاری پرتشدد كارروائيوںميںملوث ہونےکےالزام ميں قيد کی سزا سنائی ہے۔

LONDON:

اقوام متحدہ نے ميانمر ميں فرائض سرانجام دينے والے سزا یافتہ ملازمين کی الزامات مقدمات کی نوعيت سميت تمام تفصيلات طلب كر لی ہيں.


اقوام متحدہ كے ترجمان مارٹن ناسر کے مطابق ينگون ميں كام كرنے والی اقوام متحدہ کی ٹيم كو اطلاع ملی ہے كہ حكومت ميانمار نے عالمی ادارے كے تين ملازمين كو ملک ميں جاری پر تشدد كارروائيوں ميں ملوث ہونے كے الزام ميں قيد کی سزا سنائی ہے، ان ميں عالمی ادارہ برائے مہاجرين اورعالمی ادارہ خوراک كے ایک ایک اہلكار كے علاوہ ادارے سے وابستہ ایک غير سركاری تنظيم كا اہلكار بھی شامل ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story