وزیراعظم کی آمد پرکراچی انجمن تاجران کا کاروبار بند رکھنے کا اعلان تاجراتحادکا اظہارلاتعلقی

بدھ کو شہر میں تمام کاروباری مراکز ، مارکیٹیں اور دکانیں کھلیں گی،آل کراچی تاجراتحاد

وزیر اعظم کی کراچی آمدکے موقع پر اولڈ سٹی ایریا کے تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں گی،کراچی انجمن تاجران فوٹو: فائل

SWAT:
وزیر اعظم کی شہر قائد آمد پر آل کراچی انجمن تاجران کا بدھ کو کاروبار بند رکھنے جبکہ کراچی تاجر اتحاد نے کس بھی قسم کے احتجاج سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آل کراچی انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانی کے باوجود شہر میں بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت کسی جرم میں کمی نہیں آئی، اس لئے وزیر اعظم کی کراچی آمدکے موقع پر اولڈ سٹی ایریا کے تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں گی، اس کے علاوہ دیگر تاجر تنظیموں کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا بھی دیا جائے گا۔

دوسری جانب آل کراچی تاجراتحاد کے سربراہ عتیق میر نے بدھ کو کسی بھی قسم کے احتجاج یا کاروبار بند رکھنے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کو شہر میں تمام کاروباری مراکز ، مارکیٹیں اور دکانیں کھلیں گی۔
Load Next Story