مزدورکی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے ہونی چاہیے پائلر
روپے کی قدر میں حالیہ کمی اور مہنگائی میں اضافے کے بعد کم ازکم تنخواہ 17500 روپے ناکافی ہے
انسٹی ٹیوٹ آف لیبر اینڈ ریسرچ(پائلر) کاکہناہے کہ روپے کی قدر میں حالیہ کمی اور مہنگائی میں اضافے کے تناظر میں مزدورکی کم ازکم تنخواہ 17500روپے ناکافی ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے پائلر کے چیف ایگزیکٹو کرامت علی کا کہنا ہے کہ 5 افراد پر مشتمل چھوٹا گھرانہ 17500 روپے میں اپناکچن اور روزمرہ کے اخراجات پورے نہیں کر سکتا جبکہ چھوٹے گھرانے میں بھی 5سے زائد افراد ہوتے ہیں۔
ایک چھوٹے گھرانے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے ہونی چاہیے۔ روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کے بعد جو اشیا 8 ہزار میں آ جاتی ہیں وہ اب 17500میں بھی خریدی نہیں جا سکتیں۔