ملکی سلامتی اور تحفظ کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے وزیراعظم نواز شریف

اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمےسمیت سرحدوں کی صورتحال اور ملکی سلامتی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے کراچی کی صورتحال سے متعلق ابتدائی بریفنگ دی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور ملکی سلامتی اور تحفظ کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے۔


اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے کراچی کی صورتحال سے متعلق ابتدائی بریفنگ دی اور کراچی سےمتعلق وزارت داخلہ کی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورمشیر امور خارجہ سرتاج عزیزشریک تھے۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمےسمیت سرحدوں کی صورتحال اور ملکی سلامتی کے امور زیر بحث آئے اور بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔ اجلاس میں بھارت سےمطالبہ کیا گیا کہ سرحدوں پر کشیدگی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں ملک کو درپیش قومی سلامتی سے متعلق چیلنجز بھی زیر غور آئے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story