انڈسٹری کی بقاءفنکاروں نے مہم میں شمولیت کی یقین دہانی کرادی

فنکاربھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کیلیے احتجاجی کیمپ اور مظاہروں میں بھی حصہ لینگے

فنکاربھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کیلیے احتجاجی کیمپ اور مظاہروں میں بھی حصہ لینگے. فوٹو : فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کی بقاء معروف ہدایتکاروں کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں ٹیکنیشنز کے ساتھ ساتھ فنکاروں نے بھی شامل ہونے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی لگانے کے لیے چلائی جانیوالی مہم میں بھرپورحصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں اکثر فنکاروں نے فی الحال ان کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط عائد کرتے ہوئے ڈائریکٹرزایسوسی ایشن کے رہنماؤں کوبقاء کی جنگ میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی ہے۔




دوسری جانب معروف فنکار، فلم انڈسٹری کی بحالی اوربھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کے لیے لگنے والے احتجاجی کیمپ اورمظاہروںمیں بھی حصہ لینگے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں نے فنکاروں کے جذبے کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تبدیلی پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے خوش آئند عمل ہے۔ بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کرنے کے لیے اب سب لوگ آہستہ آہستہ اکھٹے ہورہے ہیں۔

پہلے روز ہونیوالے اجلاس میں لوگوںکی تعداد کم تھی مگراب اس میں اضافہ ہورہاہے۔ بہت سے لوگ ابھی خاموش ہیں لیکن جونہی عملی طورپراحتجاج شروع ہوگا لوگوںکی بڑی تعداد اس کا حصہ بن جائے گی۔ ہمیں لگتا ہے کہ اس احتجاج میںفلم انڈسٹری والے ہی نہیں بلکہ فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں کے فنکاراور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل ہونگے۔
Load Next Story