بوبی دیول نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا
27جنوری1967کومہاراسٹرمیں پیدا ہوئے ،اصل نام سجے سنگھ دیول ہے
بوبی دیول بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ادکار دھرمیندر کے صاحبزادے اور ادکارہ سنی دیول کے بھائی ہیں،بوبی دیول کو تھرل اور ایکشن فلموں کے ہیرو کی حیثت سے زبردست شہرت حاصل ہوئی انھوں نے 200سے زائد فلموں میں کام کرکے اپنی عمدہ کردار نگاری سے فلم بینوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔
27 جنوری1967کو مہاراسٹر انڈیا میں پیدا ہونے والی بوبی دیول کا اصل نام سجے سنگھ دیول ہے، بوبی دیول نے چائلڈ اسٹار کے طور پر فلم ''دھرم ویر'' میں ادکاری کا مظاہرہ کیا، انھوں نے فلم 1995 میں فلم ''برسات'' سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا پہلی ہی فلم میں انھیں بہترین نئے ادکار کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا،اس فلم کی ہیروئن ٹوئنکل کھنہ تھیں ۔انھوں نے منیشاء کوئرالہ اور کاجول کے ساتھ فلم ''گپت'' میں ادکاری کا مظاہرہ کیا،ادکارہ ایشوریہ رائے کے ساتھ بوبی کی فلم ''پیار ہوگیا'' تھی جو ایشوریہ کی پہلی فلم تھی،یہ فلم1997میں نمائش کے لیے پیش کی گئی لیکن ناکام ثابت ہوئی۔
اس کے بعد انھوں نے تواتر سے فلموں میں کام شروع کردیا1998میں ''قریب''اسی سال فلم'' سولجر'' جس میں پریٹی زنٹا نے کام کیا۔1999میں اپنے بھائی سنی دیول کے ساتھ فلم'' دل لگی'' میں کام کیا یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔2002میں بوبی دیول کی فلم'' شہید'' اسی سال ان کی فلم ''ہم راز'' اور'' چور مچائے شور'' نمائش کے لیے پیش کی گئیں، فلم ''ہمراز'' میں انھیں فلم فئیر ایوارڈ بہترین ادکار کے لیے نامزد کیا گیا۔2003میں فلم'' بادل'' ریلیز کی گئیں2004میں بوبی دیول کی کئی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔
ان میں'' قسمت'' پریانکا چوپڑا،''برداشت'' لارا دتہ کے ساتھ،''اب تمھارے حوالے وطن ساتھیوں''،'' وطن کے ساتھی'' امیتابھ بچن اور اکشے کمار کے ساتھ، 2005 میں تھرل مووی ''جرم'' لارا دتہ کے ساتھ'' ٹینگو چارلی'' ادکار سنیل شٹھی، سنجے دت، اجے دیوگن کے ساتھ کام کیا، اسی سال ان کی فلم ''دوستی'' اکشے کمار، لارا دتہ اور کرینہ کپور کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔ 2006 میں بوبی کی فلم '' ہم کو تم سے پیار'' ہے امیشا پٹیل کے ساتھ، 2007میں ان کی6فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں ۔
ان میں قابل ذکر شاکا لاکا بوم بوم اور جھوم برابر جھوم اپنے ،بے نقاب اور ہیروز تھیں۔2008میں ان کی فلم'' دوستانہ'' سپر ہٹ ہوئی،اس نے شاندار کامیابی حاصل کی جب کہ2009میں ہیلپ، یملا پگلا دیوانہ اور تھینک یو میں کام کیا۔2011میں بوبی دیول کی فلم'' عاشق'' کرینہ کپور کے ساتھ، ''اجنبی'' کرینہ، اکشے کمار اور بی باشا کے ساتھ ریلیز ہوئیں،بوبی دیول نے تانیہ آہو جا سے شادی کی ان کے دو بیٹے ہیں، بوبی دیول نے اپنے کئیرئیر میں بہت سی فلموں میں کام کیا ان کی بیشتر فلموں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی وہ ایک کامیاب ادکار کے طور پر آج بھی شہرت رکھتے ہیں ۔