سرفراز احمد کا شعیب ملک پر اعتماد برقرار جلد فارم میں واپسی کیلیے پرامید
شکست کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے حریف سے زیادہ غلطیاں کیں، کپتان
KARACHI:
کپتان سرفراز احمد شعیب ملک کی فارم میں واپسی کیلیے پر امید ہیں، انھوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سینئر کرکٹر کا تجربہ آئندہ میچز میں کام آئے گا۔
پی سی بی کیلیے اپنے کالم میں سرفراز احمد نے لکھا ہے کہ شعیب ملک کی بہترین اننگز بھارت کیخلاف میچ میں سامنے آسکتی ہے، کرکٹ میں حکمت عملی پر عمل کرنا بہت اہم ہوتا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ درست تھا، ہمیں کینگروز کو 270 تک محدود کرلینا چاہیے تھا لیکن ابتدا میں اچھی بولنگ نہیں کرسکے۔
کپتان نے لکھا کہ پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شاداب کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن عامر کے سوا دیگر بولرز نے درست لائن اور لینتھ پر بولنگ نہیں کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اگر ہم 2سے 3 اوورز مزید کھیل لیتے تو ہدف تک پہنچ جاتے، ہم مکمل طور پر اپنی پلاننگ پر عمل نہیں کرسکے، شکست کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے حریف سے زیادہ غلطیاں کیں۔