عالمی بینک کا پاکستان کے اقدامات پر اطمینان 518 ملین ڈالر کی منظوری
ورلڈ بینک خیبرپختونخوا حکومت کی مدد کیلئے 118 ملین ڈالر کا منصوبہ شروع کر رہا ہے
عالمی بینک نے پاکستان کی جانب سے آمدن بڑھانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دو منصوبوں کیلئے 518 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی۔
ترجمان عالمی بینک کے مطابق ورلڈ بینک خیبرپختونخوا حکومت کی مدد کیلئے 118 ملین ڈالر کا منصوبہ شروع کر رہا ہے جس سے خیبرپختونخوا حکومت کی ریونیو وصولی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
چالیس کروڑ ڈالر کے دوسرے منصوبے سے ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی اور 2023-24 تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح سترہ فیصد ہو جائیگی، ٹیکس دہندگان کی تعداد بارہ لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کم ازکم پندرہ فیصد ہونی چاہیے، جو اس وقت 12.9 فیصد ہے۔
ترجمان کے مطابق ورلڈ بینک 1950 سے اب تک پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے اور اس وقت پاکستان میں ورلڈ بینک کے 8.4 ارب ڈالر کے 32منصوبے چل رہے ہیں۔