وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کا حکم معطل
مشتاق سکھیرا بحالی کے باوجود آئندہ سماعت تک اختیارات کا استعمال نہ کریں، عدالت
ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کا حکومتی حکم معطل کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی جانب سے دائر عہدے سے معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ مشتاق سکھیرا کو ہٹانے کا حکم آئندہ سماعت تک معطل رہے گا جب کہ مشتاق سکھیرا بحالی کے باوجود آئندہ سماعت تک اختیارات کا استعمال نہ کریں۔ عدالت نے سیکرٹری صدر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے، وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔