ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں اختر مینگل
اپوزیشن ہماری شرائط مان لے اپوزیشن میں آنے کے لئے تیار ہیں، اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کر رہی اس لیے ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں۔
پیپلزپارٹی وفد کی جانب سے بی این پی کے سربراہ اخترمینگل کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنے کے لیے مذاکرات کیے گئے جس پر اخترمینگل نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے لیے اپنی شرائط رکھ دیں۔
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سامنے بھی اپنے مطالبات رکھے ہیں، اپوزیشن ہماری شرائط مان لے اپوزیشن میں آنے کے لئے تیار ہیں، ہم نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے لیے وزارتیں یا کوئی فائدہ نہیں لیا، حکومت نے ہمارے مطالبات پرکوئی پیش رفت نہیں دکھائی، میرے مطالبات کی حمایت کے لیے معاہدہ کیا جائے۔
اختر مینگل نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حکومت کے سامنے رکھا، ہمارے مطالبات سیاسی اور ترقیاتی کاموں سے متعلق ہیں، حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کر رہی، ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے حکومت قانون سازی کرے۔