وزیراعظم عمران خان کی شنگھائی اجلاس میں روسی صدر پیوٹن سے خوش گپیاں

دونوں رہنماوَں کے درمیان 10 منٹ سے زائد گفتگو ہوئی

دونوں رہنماوَں کے درمیان 10 منٹ سے زائد گفتگو ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی

NEW YORK/SAN FRANCISCO:
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وقفے کے دوران کھانے کی میز پر وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن اکٹھے بیٹھ گئے اور خوش گپیاں شروع کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کی جانب سے صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی کھانے کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ کھانے کے دوران عمران خان اور روسی صدر مسلسل گپ شپ کرتے رہے۔


دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ سے زائد بات چیت ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ صدر پیوٹن نے بھی وزیراعظم سے عالمی منظر نامے پر کھل کر بات کی۔

Load Next Story