’سنو چندا‘ میں اپنا کردار تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند محسوس ہوا اقراء عزیز
میرے کردار ’اجیا‘ اور میری حقیقی زندگی میں بہت یکسانیت ہے، اقراء عزیز
ڈرامہ 'سنو چندا' میں اجیا کا کردار ادا کرنے والی اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ اس ڈرامہ میں اپنا کردار تازہ ہوا کی مانند محسوس ہوتا تھا۔
اقراء عزیز نے مشہور ڈرامہ 'سنو چندا' میں اپنے کردار سے متعلق ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے کردار 'اجیا' اور میری حقیقی زندگی میں بہت یکسانیت ہے کیوں کہ دونوں بہت ہی حساس اور شوخ و چنچل مزاج کی مالک ہیں جو ہنسنے اور مسکرانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی ہنساتے ہیں۔
اقراء عزیز نے یہ بھی کہا کہ میں نے اس کردار کو دیکھ کر خوشی سے ڈرامہ سائن کیا کیوں کہ مجھے یہ کردار تازہ ہوا کی مانند لگا تھا اور اس کردار کو کرتے ہوئے میں ذہنی تناؤ سے باہر رہی کیوں کہ میں اس کردار میں اتنا ڈوب چکی تھی کہ میرا موڈ اور رویہ بھی خاصا تبدیل ہو گیا تھا جیسا کہ مجھے اُس وقت ضرورت بھی تھی۔
https://www.youtube.com/watch?v=c5LDeiPb3kA
اقراء نے یہ بھی کہا کہ شادی بہت اہم ستون ہے میں اس کے خلاف نہیں ہوں لیکن سب سے پہلے ایک لڑکی کو اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کو دیکھنا چاہیے اور اس ٹیلنٹ پر کام کرنا چاہیے کیوں کہ انسان کو سب سے پہلے اپنے دل کے ساتھ ساتھ خوابوں کو بھی ترجیح دینی چاہیے کہ آپ کیا ہیں اور آپ زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن خوابوں کو کبھی بھی ادھورا نہیں چھوڑنا چاہیے کیوں کہ یہ وہ باتیں ہی جوکہ انسان کو خوشیاں مہیا کرتی ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=e3zN2B-3PRY
واضح رہے کہ نجی چینل پر طنز و مزاح سے بھرپور ڈرامہ 'سنو چندا' اقراء عزیز اور معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کی جاندار اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول رہا اور اسی مقبولیت کی وجہ سے ڈرامے کے اب تک دو سیزن نشر کیے جاچکے ہیں جب کہ شائقین کی جانب سے تیسرا سیزن بنانے کی بھی خواہش کی جارہی ہے۔