امیج رائٹس سچن ٹنڈولکر کا آسٹریلین بیٹ بنانے والی کمپنی پر ہرجانے کا مقدمہ

بیٹ ساز ادارہ 2016 سے سچن ٹنڈولکر کو ان کا نام استعمال کرنے کی رائلٹی نہیں دے رہا تھا، رپورٹ

بیٹ ساز ادارہ 2016 سے سچن ٹنڈولکر کو ان کا نام استعمال کرنے کی رائلٹی نہیں دے رہا تھا، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے امیج رائٹس سے متصادم ہونے پر آسٹریلین بیٹ مینوفیکچر پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔


رپورٹ کے مطابق مذکورہ بیٹ ساز ادارہ 2016 سے سچن ٹنڈولکر کو ان کا نام استعمال کرنے کی رائلٹی نہیں دے رہا تھا، جو لگ بھگ 2 ملین ڈالر بنتے ہیں، لیکن انھوں نے ٹنڈولکر کو معاہدے کے مطابق رقم ادا نہیں کی۔

اگرچہ ستمبر2018 میں ٹنڈولکر نے مذکورہ ادارے سے رقم کا مطالبہ بھی کیا تھا جس پر ان کے نمائندگان نے معاہدہ ختم کردیا تھا لیکن اس کے بعد بھی مذکورہ کمپنی نے ٹنڈولکر کا نام استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔
Load Next Story