وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرجیل میمن کو بلانے کی درخواست مسترد کردی گئی

وفاق کی طرف سے اس درخواست کو نامناسب قرار دیتے ہوئے رد کر دیا گیا۔ ذرائع

وفاق کی طرف سے اس درخواست کو نامناسب قرار دیتے ہوئے رد کر دیا گیا۔ ذرائع. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کو وفاقی کابینہ کے بدھ کو کراچی میں ہونیوالے خصوصی اجلاس میں بلانے کی درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکٹری سندھ کی طرف سے وفاق کو چار روز قبل خط بھجوایاگیا تھاکہ وفاقی کابینہ کے کراچی میں ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کو خصوصی دعوت پر بلایا جائے ۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی طرف سے اس درخواست کو نامناسب قرار دیتے ہوئے رد کر دیا گیا۔


کابینہ کے خصوصی اجلاس میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کے سربراہان خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے ۔ اسٹاف رپورٹر کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ محمد اعجازچوہدری نے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو شرجیل میمن کو اجلاس میں بلانے کے حوالے سے باقاعدہ خط لکھا تھا۔

 
Load Next Story