دمشق کی سڑکوں پر چہل پہل لوگ معمولات زندگی میں مصروف

ہم جنگ کے عادی ہو چکے ہیں‘ دکانیں کھلی ہیں، لوگ ادھر اْدھر گھوم رہے ہیں اور آئس کریم کھا رہے ہیں، دمشق رہائشی

ہم جنگ کے عادی ہو چکے ہیں‘ دکانیں کھلی ہیں، لوگ ادھر اْدھر گھوم رہے ہیں اور آئس کریم کھا رہے ہیں، دمشق رہائشی. فوٹو وکی پیڈیا

دمشق کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی سڑک پر چہل قدمی کریں تو چہل پہل سے آپکو اندازہ نہیں ہو گا کہ امریکا حملہ آور ہونے والا ہے۔

بی بی سی کے مطابق بہت ہی انوکھی بات ہے کہ لوگ اپنی زندگی کے معمولات میں مصروف ہیں، مرکزی دمشق کے ایک رہائشی امل نے کہا کہ ہم جنگ کے عادی ہو چکے ہیں' دکانیں کھلی ہیں، لوگ ادھر اْدھر گھوم رہے ہیں اور آئس کریم کھا رہے ہیں مگر ذخیرہ کرنے کے لیے زیادہ خوراک بھی خرید رہے ہیں۔




اب موت سے خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ اس کا انتظار کر رہے ہیں، اب بس اس تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں' ایک دکاندار نے کہا کہ بشار الاسد ملک کو بچا سکتے ہیں مگر وہ نہیں جائیں گے اور اسے پورا جلا کر چھوڑیں گے' دمشق کے مضافات میں جہاں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کا حملہ ہوا لوگ بہت بے چین ہیں۔
Load Next Story