امن کو متاثر کرنےوالی قوتوں سے لڑ رہے ہیں وزیراعظم
گوادرپورٹ خطے اور ملک میں اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا بلکہ خطے میں امن چاہتا ہے، حکومت اور ملک کے ادارے امن کو متاثر کرنےوالی قوتوں سے لڑ رہے ہیں۔
کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے تیار کردہ جدید ترین جنگی جہاز پی این ایس اصلت کی پاک بحریہ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ پاکستان مستقبل میں بھی چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ چین کے تعاون سے فریگیٹ 22 اصلت کی بروقت تیاری پاکستان کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، پی این ایس اصلیت کے بیڑے میں شمولیت خوش آئند ہے، پاک بحریہ ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا بلکہ خطے میں امن چاہتا ہے۔ گوادر کی بندرگاہ خطے اور ملک میں اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے خطے میں تبدیلی آئے گی۔
اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ کراچی پہنچے، جہاں گورنر سندھ داکٹر عشرت العباد خان نے ان کا استقبال کیا، اپننے دو روزہ قیام کے دوران وزیر اعظم، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، ڈاکٹرفاروق ستار، کراچی اسٹاک ایکسچینج، کراچی چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقات کریں گے، ان ملاقاتوں میں وزیراعظم نوازشریف کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اہل کراچی سے تجاویز سنیں گے۔
وزیراعظم نے آج گورنر ہاؤس میں شہر کی تمام اہم سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور اے این پی، تحریک انصاف، سنی تحریک، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جمیعت علمائے پاکستان اور مسلم لیگ (ف) کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر غور کےلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل ہوگا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی رینجرز بھی شرکت کریں گے۔