پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے ترجمان دفتر خارجہ
ایٹمی سیکیورٹی اوراس کے تحفظ کے ایشوز کے حوالے سے پاکستان اقوام عالم کے ساتھ مکمل طور پر رابطےمیں ہے، اعزاز چوہدری
دفتر خارجہ نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چھپنے والی رپورٹ کی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا مقصد خطے میں استحکام کا قیام ہے، ایک ایٹمی قوت ہونے کے ناطے پاکستان کی پالیسی ذمہ داری اور برداشت پر مبنی ہے، پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لئے وزیراعظم کی زیرقیادت کمانڈ اینڈ کنٹرول ادارہ اور ایٹمی مواد کے سلسلےمیں موثر ایکسپورٹ کنٹرولر ریگولیٹری نظام قائم کیا گیا ہے جو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معیار کے مطابق ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ایٹمی سیکیورٹی اوراس کے تحفظ کے ایشوز کے حوالے سے پاکستان اقوام عالم کے ساتھ مکمل طور پر رابطےمیں ہے۔ ہمارے کمانڈاینڈ کنٹرول کے نظام کی فعالیت کو عالمی ماہرین نےبھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیمیائی اورجراثیمی ہتھیاروں سے متعلق عالمی کنونشنز کا حصہ ہے اور دونوں کنونشنز کو مکمل طورپرعملی جامہ پہنایا ہے۔