پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر6 سے 8 روپے کا اضافہ متوقع

ایچ او بی سی کی قیمت میں بھی ساڑھے چھ سے سات روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے

پیٹرول کی قیمت میں 6 سے 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔ فوٹو: فائل

MADURI, INDIA:

آئندہ دوسے چار دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ متوقع ہے.



ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 سے 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ او بی سی کی قیمت میں بھی ساڑھے چھ سے سات روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ امکان ہے کہ اضافہ کا اعلان دو سے چار دن میں کردیا جائے گا۔


عید کے بعد بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھاجس کے بعد پیٹرول کی قیمت 4 روپے 40 پیسےاضافے کے بعد 93 روپے 57 پیسےسے بڑھ کر 96 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی ۔

Recommended Stories

Load Next Story