سی آئی اے پولیس کا درگاہ بھٹائی کا محاصرہ2گھنٹے تلاشی ایک شخص گرفتار
مٹیاری پولیس کے انچاج ایاز کھیڑو نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ درگاہ شاہ لطیف بھٹائی کا گھیراؤ کرکے 2 گھنٹے تک تلاشی لی.
مٹیاری سی آئی اے پولیس کے انچاج ایاز کھیڑو نے درجنوں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ درگاہ شاہ لطیف بھٹائی کا گھیراؤ کرکے 2 گھنٹے تک تلاشی لی اور ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کرکے لے گئے۔
پولیس کے اس طرح درگاہ پر آپریشن کرنے سے زائرین میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری شدید پریشان ہوگئے، رابطے پر سی آئی اے انچارج نے محاصرے کے بارے میں کوئی معلومات دینے سے انکار کر دیا، بھٹ شاہ تھانے کے ایک افسر نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے انھیں اس سلسلے میں آگاہ نہیں کیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی آئی اے نے درگاہ سے ایک خطرناک ملزم کو حراست میں لیا ہے جس کی نشاندہی پر پولیس مختلف شہروں میں چھاپے مار رہی ہیں۔