مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید
قابض بھارتی فورسز کا اننت ناگ، کلگام، پلوامہ، شوپیاں اور بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام، پلوامہ، شوپیاں اور بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لیتے رہے۔ اس دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔
علاوہ ازیں اننت ناگ میں فائرنگ سے زخمی بھارتی پولیس کا ایس ایچ او ارشد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ وہ بدھ کی شام اننت ناگ میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے قافلے پر حملے میں زخمی ہوا تھا جس میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔