حکومتی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے وزیراعظم
جلد ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی نعیم الحق اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ حکومتی سینیٹرز نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کا جواب دینے کے لیے متعلقہ وفاقی وزیر نہیں آتے، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام سینیٹرز سینیٹ میں 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں اور ایوان میں جارحانہ حکمت عملی اپنائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنے حقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ حکومت کی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے اور انشاء اللہ جلد ہمارا ملک ترقی اورخوش حالی سے ہمکنار ہوگا۔
بجٹ اجلاس کی حکمت عملی
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بجٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اوربجٹ اجلاس کے حوالے سے امور زیرغور آئے۔
سمیع ابراہیم کو فون
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پراظہارافسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کسی کی عزت نفس مجروح کرنے والے فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی، حکومت اور میڈیا جمہوری عمل کے دو لازم و ملزوم جزو ہیں، نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے جانا کسی صورت مناسب نہیں۔