19ہزار کنٹینروں کی گمشدگی وزیر خزانہ کسٹم ہاؤس پہنچ گئے
افسران کے اجلاس سے خطاب،کلیئرنس نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کیلیے احکام جاری
وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کسٹمز کلیئرنس نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کیلیے سخت احکام جاری کردیے ہیں۔
وزیرخزانہ نے یہ احکام 19000 کنٹینرز کی گمشدگی کے انکشاف کے تناظر میں جاری کیے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیرخزانہ نے منگل کو اپنے دورہ کراچی کے شیڈول میں شامل دیگر پروگراموں کو منسوخ کرتے ہوئے کسٹم ہائوس جانے کو ترجیح دی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ نے منگل کو کسٹمزہائوس کراچی میں گریڈ20 اور اس سے زائد گریڈ کے حامل کسٹمزافسران اور''ان لینڈریونیو''کے افسران پرمشتمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کسٹم کلیئرنس سسٹم میں بہتری اوردونوں محکموں میں رائج نظام میں ان خامیوں کوسخت اقدامات کے ذریعے دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انھوں نے اس بات پر زوردیاکہ ایمانداراورپیشہ وارانہ صلاحیت کے حامل افسران ہی ایف بی آرکے ماتحت محکموں ان لینڈ ریونیو اور کسٹمزمیں اپنی جگہ بناسکتے ہیں جبکہ بدعنوان اورغیرپیشہ وارنہ افسران کو کسی طوربرداشت نہیں کیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ اب ایف بی آر اور اس کے ماتحت محکموں کے افسران کی بھی مانیٹرنگ کرے گی۔ علاوہ ازیں اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے کہا ہے کہ لیگی قیادت ملک کی ترقی وخوش حالی کیلیے پرعزم ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میںلیکر بہترحکومت کرنا چاہتی ہے، ملک کو چیلنجوں کا سامنا ہے۔
مگر ہمارا عزم مضبوط ہے،حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔ کسٹم ہائوس میں ایف بی آر حکام سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ نے ملک کی اقتصادی اور امن وامان کی صورتحال بالخصوص کراچی کے حالات پر تشویش کا اظہارکیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ لیگی حکومت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔