سیاسی قوتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلیے ملکرکام کریں صدر زرداری
ملک میں جمہوریت اورجمہوری اداروں کے استحکام میں مدد ملی، زرداری
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کواقتدارکی منتقلی سے جمہوریت بتدریج جڑیں پکڑ رہی ہے۔
تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت اورجمہوری اداروں کی مزیدمضبوطی کے لیے مل کرکام کریں۔ وہ منگل کوخیبرپختونخوااوربلوچستان کے سابق اورموجودہ ارکان پارلیمان سے گفتگوکررہے تھے جنھوں نے ایوان صدرمیں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ خیبرپختونخواکے وفدمیں انورسیف اللہ، مسعودکوثر، سینیٹر احمد حسن، ارباب عالمگیر، عاصمہ عالمگیر، رحیم دادخان، ظاہرشاہ، سردارعلی خان، لعل محمدخان، فیصل کنڈی اورنجم الدین شامل تھے ۔
جبکہ بلوچستان کے وفدمیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابرعلی بلوچ کی قیادت میں صادق عمرانی، آیت اللہ درانی، ظل ہما، فتح محمدحسنی، غزالہ گولااورچنگیزجمالی شامل تھے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق شرکاء نے رواداری اورمفاہمت کی پالیسی اختیارکرنے پرآصف علی زرداری کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ملک میں جمہوریت اورجمہوری اداروں کے استحکام میں مددملی۔ علاوہ ازیں صدرزرداری سے قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق نے منگل کوایوان صدرمیں ملاقات کی۔