کراچی میں فوجی آپریشن سے حالات مزید بگڑیں گے منور حسن

مشترکہ سرجیکل آپر یشن کے لیے پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیارات دیے جائیں

حکومتی اور فوجی ذمے دار جانتے ہیں کہ طالبان کے کس گروہ سے مذاکرات کرنے ہیں فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے فوجی آپریشن سے کراچی کے مخدوش حالات سدھرنے کی بجائے مزید بگڑیں گے اور پھر ان پر قابو پانا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

وہ منگل کومنصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ منور حسن نے کہا کراچی کے حالات کو سدھارنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیارات دیے جائیں جو سیاسی مداخلت اور کسی کی مخالفت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مشترکہ سرجیکل آپر یشن کریں۔ انھوں نے کہا گزشتہ دور حکومت میں اسلحے سے بھرے ہوئے 19 ہزار کنٹینرز کا غائب ہونا چشم کشا ہے۔




سید منور حسن نے کہا کہ بھانت بھانت کی بولیوں نے طالبان سے مذاکرات کے آغازکو طوالت کا شکار کیا ہے، باربار بہانہ کیا جاتا ہے کہ طالبان کے کس گروہ سے مذاکرات کیے جائیں حالانکہ حکومتی اور فوجی ایجنسیوں کے ذمے دار خوب جانتے ہیں کہ طالبان کے کتنے گروہ ہیں؟، ان میں سے کس گروہ سے مذاکرات کرنے ہیں؟ ۔ انھوں نے کہا حکومت کو 90روز سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے مگر عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے ان کے دکھوں اور مصیبتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story