ڈیرہ جیل فرار قیدیوں کی رضاکارانہ واپسی پر سزا معافی کافیصلہ

زیرسماعت مقدمات کی پیروی بھی نہیں کی جائے گی،صوبائی محکمہ داخلہ کامراسلہ

زیرسماعت مقدمات کی پیروی بھی نہیں کی جائے گی،صوبائی محکمہ داخلہ کامراسلہ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
صوبائی حکومت نے ڈیرہ جیل حملے میں فرارقیدیوںکی رضاکارانہ واپسی پران کی ایک سزامعاف کرنے اورعدالتوں میں ان کے خلاف دائرکیسزکی پیروی نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

اس حوالے سے حکومت کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ نے مراسلے میں ڈیرہ جیل حملے میں فرار ہوئے قیدیوں کیلیے اعلان کیاہے کہ اگروہ 15 روزکے اندررضاکار انہ طورپرخودکومقامی پولیس یاضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیں توان کی ایک سزامکمل طورپر معاف اور عدالتوں میں ان کیخلاف جاری کیسزپرحکومت پیروی نہ کرے گی۔




مراسلے میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ اگرفرارقیدی واپس نہیں آئے توگرفتاری کے بعدان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story