اسٹیل ڈی رولنگ ملز سی این جی اسٹیشن پر کروڑوں کی گیس چوری
ٹاسک فورس نے لکھوڈیر میں طارق اسٹیل ملز کو گیس چوری پر سیل کر دیا، مالک اعجاز اور ایک ملازم گرفتار، مقدمہ درج
ضلعی ٹاسک فورسز اور واپڈا، ایف آئی اے ٹیموں نے سی این جی سٹیشن اور فیکٹریوں میں کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی جبکہ متعدد بجلی چوروں کو بھی رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی وگیس چوری نے لاہور کے علاقہ لکھوڈیر میں چاند اسٹریٹ پر واقع طارق اسٹیل ڈی رولنگ ملز پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی، ملز کے میٹر کے اوپر سوراخ پر ڈائریکٹ پائپ لگا کر گیس چوری کی جا رہی تھی، ٹاسک فورس نے گیس کنکشن منقطع کرنے کے علا وہ مالک اعجاز اور ایک ملازم کو گرفتار کروا کر مقدمہ درج کروا دیا اور ملز کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے کہا کہ بجلی اور گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہیگا، عوام بجلی وگیس چوری کی اطلاع ڈی سی او آفس میں دیں۔
ادھر گگومنڈی اور بوریوالہ میں ایکسین ملک اشفاق نے کارروائی کرتے ہوئے 35بجلی چوروں کو پکڑ کر انکے خلاف مقدمات درج کروا دئیے۔ نوشہرہ ورکاں کے متعدد دیہات میں بھی چھاپے مار کر بجلی چوری پکڑی لی گئی تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔ گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ نے گیس چوری کرنے پر اقراء سی این جی کے مالک کو72لاکھ روپے ڈیٹیکشن بل ڈال دیا۔ تتلے عالی میں واپڈا ٹیموں نے6بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تاہم پولیس نے مقدمات درج کرنے سے انکار کر دیا۔ ادھر سرگودھا' لکسیاں' میانوالی میں بجلی اور پانی چوری کرنیوالے13افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
ملتان میں ٹاسک فورس نے چوک کمہاراں والا کے قریب شوز فیکٹری میں10لاکھ سے زائد کی گیس چوری پر فیکٹری مالک امین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرادیا۔ رحیم یار خان میں مزید 14بجلی چور پکڑے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرکے تین افراد کو گرفتارکرلیا۔ اے پی پی کے مطابق پولیس تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد نے سر سید ٹائون ڈجکوٹ روڈ پر ہوزری فیکٹری میں گیس چوری کی شکایت پر میٹر کاٹنے کیلیے جانیوالی سوئی گیس کی ٹیم پر حملہ کے جرم میں فیکٹری مالک مظفر بھٹی اور اسکے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔