لاہورہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کردی
دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں گرفتار ہیں
لاہور:
ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور بھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا
اس سے قبل دوران سماعت خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ سعد اور سلمان رفیق کا پیراگون سے کوئی تعلق نہیں، ان کے خلاف گواہی دینے والے ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ ان کے دوست ہیں اور پارٹنر نہیں، نیب نے قیصر امین بٹ کے بیان کو پہلے مسترد کروایا پھر مرضی کا بیان دلوایا۔
واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اوران کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔