برطانوی پارلیمنٹ میں ایک سال کے دوران 3 لاکھ بار فحش ویب سائٹس سرچ کی گئیں
فحش ویب سائٹس سرچنگ کی تمام کوششیں جان بوجھ کر نہیں کی گئیں کچھ تو خود بخود ہی کھل جاتی ہیں، ترجمان برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی پارلیمنٹ میں ملازمین اور ارکان کی جانب سے گزشتہ برس 3 لاکھ مرتبہ فحش ویب سائٹس سرچ کی گئیں۔
بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے یہ اعداد و شمار مقامی اخبار 'ہفنگٹن پوسٹ ' کی درخواست پر معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت جاری کئے ہیں۔ ان اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس فروری میں صرف 15 مرتبہ فحش ویب سائٹ کو سرچ کیا گیا جبکہ نومبر میں ایک لاکھ چودہ ہزار مرتبہ یہ کوشش کی گئی۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان ویب سائٹس پر جانے والوں میں کتنے ارکان پارلیمنٹ تھے کیونکہ برطانوی پارلیمان میں 5 ہزار کے قریب ملازمین بھی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
رپورٹ کے سامنے آنے پر برطانوی ایوان زیریں جسے دارالعوام کہا جاتا ہے کہ ترجمان نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ تمام کوششیں جان بوجھ کر نہیں کی گئیں، ان میں تیسرے فریق کے سافٹ وئیر کی جانب سے کی جانے والی مبالغہ آرائی بھی ہو سکتی ہے اور کچھ ویب سائٹس تو خودبخود بھی سامنے آ جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے 2ماہ قبل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو گھریلو صارفین تک فحش ویب سائٹ کی رسائی بند کر دینے کی اپیل کی تھی۔