300 نشستوں کا سینما بنانے کا منصوبہ ہے مسرت اختر
میدان سے بھاگنے والے نہیں، میٹروپول سینما ٹھیکے پر دینے کی خبر پروپیگنڈا ہے
میٹروپول سینما کی آنر بیگم مسرت اختر نے کہا ہے کہ سینما کو ٹھیکے پر دینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، یہ محض پروپیگنڈہ ہے ۔
وہ گذشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایک اور سینما ٹھیکے پر لے کر چلانے کا ارادہ ہے جس کے لیے مختلف پارٹیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔ مسرت شیخ نے کہا کہ دراصل چند مخالفین کو سینما اور فلم انڈسٹری کے برے حالات کے باوجود سینما کو کامیابی کے ساتھ چلنے پر خوش نہیں ہیں ۔
آج جب سنی پلیکس سینما تیزی کے ساتھ مقبول ہورہاہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے میٹروپول کی تزئین وآرائش کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے کی طرح میدان سے بھاگنے والے نہیں ہیں بلکہ 300سیٹوں پر مشتمل ایک نیا سینما بنانے کی بھی پلاننگ کی ہے۔