وینس فلم فیسٹیول اینیمیٹڈ فلم ’’ہارلوک اسپیس پائریٹ‘‘ کی نمائش
جاپان کی مہنگی ترین فلم جدید ٹیکنالوجی سے 5 سال میں مکمل ہوئی، پروڈیوسرز
وینس فلم فیسٹیول میں جاپان کی 1977 کی مشہور اینی میٹڈ فلم کا ری میک ''ہارلوک، اسپیس پائریٹ'' پیش کی گئی۔
اس فلم کو جاپان کی اب تک کی سب سے مہنگی اینی میٹڈ فلم کہا جا رہا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے ہیرو کی جو انسانیت کے دشمنوں کے خلاف پوری کائنات میں جنگیں لڑتا ہے۔ کیپٹن ہارلوک کے کردار پر جاپان میں کامک بک سیریز بھی بہت مقبول ہے۔ فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ یہ فلم بنانے میں پانچ سال کا عرصہ لگا اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
ادھر وینس فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ کے ہدایت کار ٹیری کی فلم ''زیرو تھیورم''بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی اس سے قبل ہدایت کار کاسٹ کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر پہنچے۔مگر فلم زیرو تھیورم۔کی نمائش شائقین کو مایوس کر گئی اور فلمی ناقدین فلم کی روائیتی سائنس فکشن کہانی پر تنقید کرتے رہے۔ زیرو تھیورم انیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔