قیمتی پتھروں اور زیورات کی نمائش آج شروع ہوگی

’’انٹرنیشنل جیمزاینڈ جیولری شو‘‘4 روز جاری رہیگا، ماڈلز ریمپ پرواک کرینگی، عظمیٰ آفتاب

’’انٹرنیشنل جیمزاینڈ جیولری شو‘‘4 روز جاری رہیگا، ماڈلز ریمپ پرواک کرینگی، عظمیٰ آفتاب۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

قیمتی پتھروں اورزیورات پرمبنی چارروزہ نمائش آج سے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی۔

جس میں سونے کے زیورات اورڈائمنڈ سمیت دیگرقیمتی پتھروں سے تیارکردہ اشیاء کے اسٹال لگائے جائیں گے جب کہ معروف ماڈلزریمپ پرکیٹ واک کرتے ہوئے ہی بھی قیمتی اشیاء کی نمائش کرینگی۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایونٹ کے مرکزی آرگنائزرعظمیٰ آفتاب، کاشف اورسائوتھ ایشیئن میڈیا مینجمنٹ کی ڈائریکٹرآپریشن صدف بھٹی سمیت دیگرنے پریس کانفرنس کی۔




اس موقع پربتایا گیا کہ ''انٹرنیشنل جیمزاینڈ جیولری شو'' کے عنوان سے چارروز تک جاری رہے گا۔ اس دوران ملک بھرسے جیولرزایک چھت تلے جدید اندازکے جیولری کے ڈیزائن رکھیں جائیںگے۔ نمائش میںجہاں اسٹال لگیں گے وہیں ہر روزفیشن شوکا بھی انعقاد کیاجائے گا اوراس کے ساتھ ساتھ میوزک پروگرام بھی شامل ہوگا۔
Load Next Story