پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کے جائزے کیلیے الیکشن کمیشن کی کمیٹی تشکیل

پنجاب بلدیاتی ایکٹ کا الیکشن ایکٹ 2017 کے تناظر میں جائزہ لیا جائے گا

پنجاب کا بلدیاتی قانون الیکشن ایکٹ سے متصادم ہوا تو ہائی کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کے جائزے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کاجائزہ لینا شروع کردیا، اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ڈی جی لاء، الیکشن کمشنر پنجاب، الیکشن ونگ اور لوکل گورنمنٹ ونگ کے حکام شامل ہیں۔


کمیٹی میں پنجاب بلدیاتی ایکٹ کوالیکشن ایکٹ 2017 کے تناظر میں دیکھا جائے گا، پنجاب کا بلدیاتی قانون الیکشن ایکٹ سے متصادم ہوا تو پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے گا جب کہ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اسمبلی میں نیا بلدیاتی ایکٹ منظور کرایا تھا، جس کے خلاف بلدیاتی منتخب نمائندوں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرکھا ہے۔
Load Next Story