نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں صرف اورصرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں فردوس عاشق

شہباز شریف کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھراپنے دل کی سنیں، معاون خصوصی

شہبازشریف صاحب کنفیوژن کا شکار ہیں،فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اورصرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔


فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کنفیوژن کا شکار ہیں، اس کا ثبوت ان کا قومی اسمبلی میں خطاب ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھراپنے دل کی سنیں، میثاق معیشت کی پیشکش کرتے ہیں اور حکومت نا چلنے دینے کی بھی دھمکی دیتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شہباز شریف مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو ان کے اپنے سیاسی انتہا پسند پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں، درحقیقت نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اور صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔
Load Next Story