آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے67ارب ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

540 ملین ڈالر کی پہلی قسط ملے گی، باقی اقساط سہ ماہی جائزہ کے تحت ، ادائیگی 3 سال میں ہوگی، واپسی 10سال میں کرنا ہوگی

540 ملین ڈالر کی پہلی قسط ملے گی، باقی اقساط سہ ماہی جائزہ کے تحت ، ادائیگی 3 سال میں ہوگی، واپسی 10سال میں کرنا ہوگی. فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 6.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے قرضے کے 3 سالہ پروگرام کی منظوری دیدی ہے۔ قرضے کی پہلی قسط 540 ملین ڈالر پر مشتمل ہو گی۔ باقی رقم سہ ماہی جائزے کے تحت پروگرام کی مدت کے دوران یکساں طور پر ادا کی جائے گی۔




بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اس پروگرام پر عمل کیا گیا تو اس سے دیگر ڈونرز سے بھی مالیاتی امداد کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ درپیش مشکلات کے باوجود جغرافیائی محل وقوع، انسانی اور قدرتی وسائل کے باعث پاکستان کثیر صلاحیت سے مالا مال ملک ہے۔

آئی ایم ایف کے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا، بیرونی ادائیگیوں میں توازن، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مالیاتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور پروگرام توانائی بحران کے حل کیلئے بھی معاون ہو گا۔ ای ایف ایف قرضے کی واپسی ساڑھے چار سال سے 10 سال کے درمیان کرنا ہوتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story