لندن میں دھند کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں سیکڑوں افراد زخمی
معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ 25 سے زائد شدید زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا
دھند کے باعث 100 سے زائد گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن کے علاقے کینٹ میں نیو شیپی برج کے قریب 100 سے زائد گاڑیاں شدید دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پرپہنچ گئیں۔ معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ 25 سے زائد افراد کو ایئرایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں 8 افراد کی حالت انتہائی ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں لندن اور گرد و نواح کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، مقامی انتظامیہ نے عوام کو صبح اور رات کے وقت غیر ضروری سفر اور دوران سفر 70 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے گاڑی چلانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔